• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ ،اضافی خدمات کے بغیر ایک بار پھراعزازیئے کیلئے کوششیں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مختلف محکموں نے اضافی خدمات انجام دیئے بغیر ہی   ایک بار پھراعزازیئے کے حصول کیلئے کوششیں شروع کر دیں،ذرائع نے بتایا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے کے ایم سی کے محکمہ آرکائیو، پے رول اور سٹی کونسل کے ملازمین کیلئے تین اور چار اضافی تنخواہوں کی منظوری دی  تھی یہ رقم تقریباً ایک کروڑ روپے بنتی ہے واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی جس کے پاس اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں ہوتے ہیں ہر سال کروڑوں روپے مخصوص ڈپارٹمنٹ اور ان کے ملازمین کو اضافی تنخوا ہیں اعزازیئے کے  نام پر دی    جاتی ہیں تین محکموں کے ملازمین نے اعزازیئے کے حصول کیلئے اپنے بل محکمہ فنانس کے پاس جمع کروائے تھے تاہم کیش فلو نہ ہونے کے باعث فی الحال روک دیئے گئے ہیں  دلچسپ پہلو یہ ہے کہ سٹی کونسل جس کا گزشتہ سال وجود ہی نہیں تھا اس کے ملازمین نے بھی اضافی تنخواہیں مانگ لیں جبکہ محکمہ فنانس نے بھی سابق ایڈمنسٹریٹر سے منظوری لے کر فائل رکھ لی ہے اور کسی مناسب موقع  کا  انتظار  کیا جا رہا ہے اگر محکمہ فنانس کے ملازمین  کو اعزایئے کی رقم ادا کی جاتی ہے تو یہ تقریباً 2 کروڑ روپے کے قریب ہے واضح رہے کہ اعزازیئے کی مخصوص ملازمین کو ادائیگی پر ماضی میں کے ایم سی کے ہزاروں ملازمین احتجاج کرتے رہے ہیں اب انہوں نے صورتحال سامنے آنے پر ڈپٹی میئر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعزازیئے کی ادائیگی جیسے غیرمنصفانہ اقدام کو روکیں تا کہ دیگر ملازمین کے ساتھ حق تلفی  نہ ہو۔
تازہ ترین