• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلہ آتے ہی ترک شہری نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی


ترکیہ کے شہر استنبول میں آنے والے زلزلے کے دوران ایک شخص نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔

گزشتہ روز ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس دوران رہائشی گھروں سے چیخ و پکار کرتے خوف کے مارے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے دوران 151 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایسا شخص بھی شامل ہے جس نے بالکونی سے چھلانگ لگائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص بالکونی سے چھلانگ لگانے کے بعد گاڑی پر گرا جس سے اسے فریکچر اور زخم آئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید