ملتان میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروب برآمد کر کے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بستی لاڑ کے علاقے میں مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروبات اور ملاوٹی سامان برآمد کر لیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تمام تیار مشروبات کو تلف کر دیا۔
فیکٹری میں موجود مشینری اور دیگر سامان کو بھی قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔