پی ایس ایل سیزن 10 کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ کے لیے پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق 6 سو کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ نہیں ہونے دیں گے، 20 فورک لفٹرز تیار ہیں، کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔
اطہر وحید کا کہنا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سمیت تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی، فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رہے گا۔