• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کوگھر بھیجنے کیخلاف ہیں،خورشیدشاہ، عمران ڈگڈگی نہیں بجارہے، وزیراعظم کا اشارہ غیرسیاسی لوگوں کی طرف ہے

اسلام آباد(ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی منتخب حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی‘منتخب حکومت کو گھربھیجنے کے خلاف ہیں ‘ عمران خان ڈگڈگی نہیں بجارہے ‘نوازشریف کا اشارہ غیرسیاسی لوگوں کی طرف ہے‘وزیراعظم نے ڈگڈگی سے متعلق بیان دیکر آگ پر ہائی آکٹین ڈالا‘ عمران خان کا طرزسیاست اور نوازشریف کا طرزحکمرانی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں‘جلسے جلوس کرناسب کا جمہوری  حق ہے مگر شہرسیل کرنامجرمانہ فعل ہے‘لگتاہے وزیراعظم کو آلو پیاز کی صحیح قیمتیں نہیں بتائی گئیں‘تحریک انصاف نے سولو فلائٹ لی ہوئی ہے‘ دیکھتے ہیں نتائج کیا ہونگے‘ ملکی حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے‘لوگوں نے پیپلز پارٹی کے سچ کی بجائے ن لیگ کے جھوٹ پر یقین کیا‘ حکومت عسکری قیادت کو ساتھ بٹھائے‘خارجہ پالیسی مل کر بنائی جائے‘ملک سفارتی سطح پر تنہا کھڑا ہے‘پہلے بھی جمہوریت اورسسٹم کو ڈی ریل ہونے سے بچایا ‘آئندہ بھی نظام کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے‘نوازشریف کرپشن اورپانامااسکینڈل میں جکڑے جاچکے ‘اب نکل نہیں سکیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم جو چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتا تھا آج پونے چارسال بعد بھی یہ ہی کہہ رہے ہیں کہ ختم کر دیں گے لوڈشیڈنگ‘اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں ایک بحیثیت سیاست دان کبھی نہیں چاہوں گا کہ حکومت چلی جائے‘ یہ کمزور ترین حکومت ہے، حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے ‘احسن اقبال کب سامنے آ رہے ہیں آ جائیں‘ پاناما کمیٹی میں بیٹھتے ہیں‘ بل سینیٹ میں ہے‘ ہمارے لیے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی ہیں کیوں کہ دونوں غیرسنجیدہ اورجمہوریت کیلئے خطرہ ہیں‘ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف خراب حکمرانی اور عمران خان بری اپوزیشن سے جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں اور ایسا کر کے جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں‘ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی باتیں باہر نکلنے کا ذمہ دار کون ہے، فوج کی باتیں سکیورٹی سے متعلق ہیں وہ یہ باتیں کیسے باہر نکالے گی تاہم وہ کون سویلین شخص تھا جس نے حساس باتیں باہر نکالیں، اے پی سی کی خبر لیک ہونے کا زبیرعمر نے خود اعتراف کیا ہے، ہوسکتا ہے سکیورٹی میٹنگ کی خبر بھی وزیراعظم میڈیا سیل کے ذریعے لیک ہوئی ہو‘خورشید شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ڈگڈگی سے متعلق وزیراعظم کا بیان آگ پر ہائی آکٹین ڈالنے کے مترادف ہے‘میں نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کے احتجاج نے وزیراعظم کو مضبوط کیا‘وزیر اعظم کمزور سیاست کررہے ہیںجو وزیر اعظم اپنے ملک سے ہی بے خبر ہے ،آلو کی 70 اور 80 روپے کی قیمت کو 25 روپے بتا رہے ہیں ‘وزیر اعظم کے ایڈوائزر صحیح نہیں‘ میری بہن کلثوم نواز آلو ٹماٹر نہیں لینے جاتیں‘ وزیر اعظم آلو ٹماٹر نہیں لینے جاتے ‘یہ ان کے مشیروں کا کام ہے‘وزیر اعظم کو پتہ نہیں ہوتا وہ کیا کہہ رہے ہیں ‘چوہدری نثار پہلے اپنے گھر کوسنبھالیں‘پہلے سرل المائیڈاکا نام ای سی ایل میں ڈالا‘پھرنکال دیا۔
تازہ ترین