| |
Home Page
جمعرات یکم ذوالحج 1438ھ 24 اگست 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
پاکستان کے نوشاد احمد ورلڈ ایشین سیپک ٹاکرا کے نائب صدر منتخب

Todays Print

بنکاک ،تھائی لینڈ (نمائندہ خصوصی)پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد خان ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔ جمعرات کو ہونے والے ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں انہیں کثرت رائے سے نائب صدر منتخب کیا گیا ۔اجلاس میںپاکستان کی شرکت پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیااور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان مستقبل میں ہونے والی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ نوشاد احمد نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے انعقاد کا باقاعدہ پروگرام ترتیب دیدیا گیا ہے اور اس کے پروگرام کا سالانہ کیلینڈر بھی جاری کیا جائے گا جس میں سال بھر میں ہونے والے تمام ایونٹس کی تفصیلات ہوں گی۔