| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
کراچی کیلئے تحفہ،کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی38پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

Todays Print

اسلام آباد(آن لائن) کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی38پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ،50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جولائی،اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق جولائی کے لیے15پیسے،اگست کے لیے 23پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے ۔نیپرا کا کہنا ہے کہ جولائی میں کے الیکٹرک نے 1ارب 63کروڑ 36لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی جبکہ اگست میں 1ارب58کروڑ49لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی،کے الیکٹرک اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت میں اضافہ ہوا۔