• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین سڈنی میں ہونیوالے بھارتی کنسرٹ سے باہر

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار فواد خان کے بعد اب خوبرو اداکارہ ماورہ حسین بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال بولی وڈ فلم صنم تیری قسم سے اپنا کریئر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ماورا حسین کوسڈنی اور میلبرن میں ہونے والے بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے شوز میں شرکت کرنی تھی جس میں انہوں نے اپنی صنم تیری قسم کے گیت ’تو کھینچ میری فوٹو‘ پر پرفارم کرنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شو سے دو روز قبل ماورہ حسین نے جب بھارتی آرگنائزر سے رابطہ کیا تو انہوں نے انہیں شو میں شرکت کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ہمارے لئے ہمارا ملک پہلے ہے۔
تازہ ترین