• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونانی دیوتاریتک روشن اور یامی گوتم کی نئی فلم’کابِل‘کانیاٹیزر ریلیز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ میں گریک گاڈ کے نام سے مشہور ہونے والے سپر ایکشن ہیرو ریتک روشن کے مداح تیارہو جائیں کیونکہ ان کی آنے والی نئی بولی وڈ فلم’کابِل‘کا نیاٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ریتک روشن کے مد مقابل معروف اداکارہ یامی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، روہت رائے ،گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔واضح رہے راکیش روشن کی پروڈیس کردہ یہ فلم اگلے سال 26جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین