• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معیار ی اور فراہمی تعلیم کو بہتر کرنیکی ضرورت ہے ،مقررین

 اسلام آباد( وقائع نگار)ہاشو فائونڈیشن کی کنٹری ڈائریکٹر عائشہ خان نےکہا ہےکہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو معیاری اور فراہمی تعلیم نہ ہونے کے دہرے مسائل کاسامنا ہے ،تعلیم کی فراہمی بچوںکا بنیادی حق ہے جس کی ضمانت دستور پاکستان کاآرٹیکل 25اے دیتا ہےپاکستان میں معیار ی تعلیم اور فراہمی تعلیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، گزشتہ روزہاشو فاونڈیشن ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور یوایس ایڈ کے تعاون سے کتب بینی کے فروغ کے حوالے سے تقریب عائشہ خان نےکہاکہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والے تمام سیکٹرزاور سٹیک ہولڈرز کو فروغ تعلیم اور معیاری تعلیم کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا انہوںنےکہا کہ معیاری تعلیم کے بہتری کیلئے بچوں میں کتب بینی کو بھی فروغ دینا ہوگا ۔یوایس ایڈ کےمطلوب حسین نے کہاکہ یوایس ایڈ نے پاکستان میں کتب بینی کیلئے پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 13 لاکھ بچوں تک رسائی حاصل کی جائے گی ہاشو فاونڈیشن کے ذریعے ہم 8سو بچوں ،والدین اور اساتذہ تک رسائی حاصل کررہے ہیں ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ٹریننگ ونگ آصف علی خان نے کہا ہے کہ اساتذہ اور والدین کو بچوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہوگا کہ کتب بینی کی عادت ان کے لیے کتنی سود مند ثابت ہوسکتی ہے۔  
تازہ ترین