• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نائجیریا کو 10سپرمشاق طیارے فراہم کرے گا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نائجیریا کو 10 سپرمشاق طیارے فراہم کرے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ طیاروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ نائجیرین ایئرفورس کو آپریشنل تربیت اورتکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور نائجیریا نے 10سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہوئی۔ چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) ایئرمارشل ارشد ملک اور نائجیریا کے ایئروائس مارشل لیا احمد عبدالاہی نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت پاک فضائیہ نائجیرین ایئرفورس کو آپریشنل تربیت، ٹیکنیکل معاونت اور تعاون بھی فراہم کرے گی۔ پاک فضائیہ یہ سہولیات کم سے کم وقت میں مہیا کرے گی۔ اس معاہدے سے نہ صرف کسی دوسرے ملک کے لئے آمدن بھی حاصل ہو گی۔ پاکستان کا تیارکردہ سپرمشاق طیارہ پہلے سے سعودی عرب، اومان، ایران اور جنوبی افریقہ کے زیراستعمال ہے۔ اس معاہدے سے پی اے سی عالمی معیار کی ایوی ایشن صنعت کے طور پر پہچانی جائے گی۔ پاکستان سپرسانک جے ایف 17تھنڈر اور سپرمشاق طیارے تیار کر رہا ہے۔
تازہ ترین