• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو والی لڑکیاں قتل ، کمیشن کو دوسری دکھا دی گئیں، سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمی میں زیر التواʼʼ ضلع کوہستان ویڈیو قتل کیس ʼʼ از خود نوٹس کیس سے متعلق ایک متفرق درخواست سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی ہے ، اس حوالہ سے ماضی میں تحقیقات کیلئے ضلع کوہستان جانے والے کمیشن کی رکن ڈاکٹر فرزانہ باری نے جمعہ کے روز دوصفحات پر مشتمل درخواست عدالت کے متعلقہ آفس میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ کوہستان میں کمیشن کے سامنے پیش کی گئی لڑکیاں اور تھیں ،ویڈیو میں نظرآنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کردیاگیاہے اور اس معاملہ کو اٹھانے کی پاداش میں  درخواست گزار افضل کوہستانی کے تینوں بھائیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیاہے،میں نے اس وقت بھی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ علاقہ کے بااثر حلقے لڑکیوں کے قتل سے متعلق حقائق چھپا رہے تھے ، اس معاملہ کو اٹھانے پر اب وہ مجھ سمیت درخواست گزار افضل کوہستانی کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں،فرزانہ باری نے کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار لڑکیوں کے ورثا  ہونگے، انہوں نے عدالت سے کیس کو دوبارہ کھو لنے کی استدعا کی  تا کہ حقیقت سامنے آسکے۔
تازہ ترین