• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارج نہ چھوڑنے والے ایف بی آر کے تین عہدیداروں کے خلاف ایکشن

اسلام آباد(حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر کی حکم عدولی کرنے والے ایف بی آر کے بنیادی اسکیل نمبر21کے تین ان لینڈریونیوسروس کے سینئر عہدیداروں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے سبکدوش کردیاگیاہے ان کے نام یہ ہیں ۔ سجاد حیدر خان آئی آر ایس (بنیادی سکیل نمبر21)نوشاد علی خاں(آئی آر ایس)بنیادی سکیل نمبر21،سلیم رضاآصف بنیادی سکیل نمبر21ان تینوں افسروں کو حکم دیاگیاہے کہ وہ14اکتوبر2016کے حکم کے مطابق نئے عہدے سنبھال لیں۔ بنیادی سکیل نمبر20کے افسرناصرخان، آرٹی او فیصل آباد نے اپناعہدہ چھوڑدیاہے۔مس زاھدہ سرفراز نے ایڈیشنل کمشنرآئی آر ریجنل ٹیکس آفس ملتان کا چارج دے دیاہے۔
تازہ ترین