• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ کیمرون کے حلقے میں کنزرویٹو کی مقبولیت میں کمی

لندن (جنگ نیوز) سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے حلقے میں کنزرویٹو پارٹی کی مقبولیت میں 2015کے مقابلے میں 15فیصد کمی ہوئی ہے، اس کا اندازہ کیمرون کی نشست پر کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کو ملنے والے ووٹ سے لگایا گیا ہے، کیمرون کی نشست پر کنزرویٹو امیدوار رابرٹ کورٹس کے امیدوار نے اگرچہ وہ نشست جیت لی ہے لیکن انھیں کیمرون کے مقابلے میں 20 ہزار ووٹ کم ملے، اور وہ صرف 5ہزار 702ووٹ زیادہ حاصل کرسکے، اس نشست پر لیبر پارٹی کا امیدوار دوسرے نمبر پر اور لب ڈیم تیسرے نمبر رہی تاہم اس حلقے میں لب ڈیم کو پہلے کے مقابلے میں7فیصد زیادہ ووٹ ملے یعنی لب ڈیم نے اپنی مقبولیت میں اضافہ ثابت کیا ہے۔ دریں اثنا باٹلے اور سپین کی جوکاکس کے قتل کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست لیبر پارٹی کی ٹریسی بریبن نے جیت لی ہے ٹریسی بریبن نے اس نشست پر 85 فیصد ووٹ حاصل کرکے اس نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس حلقے سے مقتول جوکاکس کے احترام میں کسی بڑی پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔
تازہ ترین