• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف میچ کی پہلی اننگز میں 415 پر آؤٹ

اوول (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف دو روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 415 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ڈی کوک نے شاندار سنچری کرتے ہوئے 122 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ڈومینی 97 اور ہاشم آملہ 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ گزشتہ روز اوول میں شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹور میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقن بلے باز چھائے رہے، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 415 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ڈی کوک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ریٹائرٹ آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومینی کا بھی بلا خوب چلا اور 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاشم آملہ 51 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، ٹام ڈونل، ارجن نائر اور ریان لیس نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
تازہ ترین