• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں سائنسدان بننے کا شوق تھا،شاعرشاکرشجاع آبادی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام " جرگہ " میں نامور شاعر شاکر شجاع آبادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی اپنی زندگی کے ایام کسمپرسی اور بیماری کی حالت میں گزار رہے تھے۔اس خبرکے ان کے پروگرام میں نشر ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماء زمرد خان انھیں بمع اہل و عیال اپنے سویٹ ہوم  لے آئے جہاں ان کی دیکھ بھال اور علاج کیا جار ہا ہے۔اس حوالے سے شاکر شجاع آبادی نے کہا کہ آٹھ دن کی عمرمیں بیمار ہوا تھا اور ساری عمر دکھ جھیلے،بچپن میں میرا شوق تھا کہ میں سائنسدان بنوں یا کوئی ایسا کام کروں جس سے دنیا میں میرا نام ہو ۔مجھے امید ہے کہ میں صحت یاب ہو جاؤں گا۔ اللہ تعالی نے زمرد خان کو میرا مسیحا بنا کر بھیجا ہے۔دولت کماتا تو ختم ہو جاتی جو عزت اللہ تعالیٰ نے بخشی ہے یہ میرے مرنے کے بعد اور بڑھ جائے گی ۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور چیئرمین پاکستان سوٹیٹ ہومز زمرد خان کا کہنا تھا کہ میں نے  زندگی میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں کبھی اتنے عظیم انسان سے ملوں گا اور ساتھ مجھے اس بات کا دکھ کہ ان جیسے لوگ پاکستان میں اس حالت کا شکار ہیں ، ہم اپنی آنے والی نسل کو کیا منہ دکھائیں گے کہ ہم کیا ہیں؟کہ ان جیسے لوگ بڑے لوگ اس طرح کی زندگی گزاریں گے پاکستان میں،تو ہم آنے والی نسلوں کو کیا پیغام دیں گے ؟میرا مشن ان لوگوں تک پہنچنا ہے جو پانچ پانچ دن کا فاقہ کر کے سو جاتے ہیں۔اس پاکستان کو بڑے انسان کی ضرورت ہے اگر چند عبدالستار ایدھی پیدا ہو جاتے تو کوئی بھوکا نہ سوتا ، یتیم بچے گلیوں میں نہ رلتے ۔ شاعر شاکر شجاع آبادی تین ماہ بعدبالکل ٹھیک ملیں گے ،۔
تازہ ترین