• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل، داعش کے ہاتھوں 284 شہریوں کا قتل، عراقی فورسز کے قریب پہنچ گئیں

بغداد(جنگ نیوز) داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل میں بچوں اور نوجوانوں سمیت 284  افراد کو ہلاک کردیا،امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عراقی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے عراقی افواج کے حملوں سے بچنے کے لئے ڈھال کے طور پر اغوا کئے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کردیا،امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش نے  لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لئے موصل کے کالعدم کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا تاہم ذرائع نے تصدیق سے انکار کیا ہےجبکہ فورسز موصل کے قریب پہنچ چکی ہیں ،فوج کے مطابق فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ عراقی افواج موصل سے صرف 5 کلو میٹرکی دوری پر ہے ،ادھر کرکوک میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، عراقی فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ کرکوک پر داعش کاحملہ صرف اور صرف مو صل سے توجہ ہٹانے کی ایک سازش ہے، امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ وزیر دفاع ایشٹن کارٹر ایک غیر اعلانیہ دورےپر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں، رواں برس کے دوران کارٹر تیسری مرتبہ بغداد پہنچے ہیں، امریکی وزیر دفاع کی آمد کی بنیادی وجہ موصل کی بازیابی کے لیے جاری عسکری مہم کا جائزہ لینے کے علاوہ اگلے دنوں میں اس شہر میں ہونے والی ممکنہ جنگ کی منصوبہ بندی کو زیر بحث لانا ہے، قبل ازیں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داعش کی جانب سے موصل اور ارد گرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویشناک ہے،واضح رہے عراقی اور کرد فورسز نے موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے چند روز قبل آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد داعش انسانی جانوں کی آڑ میں تحفظ لینے کے لئے سومالیہ گاؤں سے 200 اور نجافیہ سے 350 خاندانوں کو زبردستی موصل لے آئے۔ 
تازہ ترین