• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عوام کے ذہنوں کو مستقبل میں جنگ کیلئے تیار کرنا ہوگا، سبرامانیئن سوامی

نیویارک( جنگ نیوز) بی جے پی کے سینئررہنما سبرامانیئن سوامی نے بھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نیو یارک یونیورسٹی میں ’’پاکستان اور بھارت‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج ہم ایسی صورتحال میں ہیں کہ ہمیں بھارتی عوام کے ذہنوں کو تیار کرنا ہوگا اورشاید اس کا امکان ہےکہ مستقبل میں ہمیں جنگ کی طرف جانا پڑے، ہم4بار پہلے بھی پاکستان کیساتھ جنگ کرچکے ہیں اور یہ کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں،عوام کے ذہنوں کو تیار کرنے کے لیے ہم سنیماکے فنکاروں اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کے درمیان سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے اور جس دن پاکستان میں حالات معمول پر آتے ہیں تودونوں ممالک کے درمیان کرکٹ اور سنیما شر وع کرنے والوں میں ہم پہلے ہوں گے ۔
تازہ ترین