• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے بروکر ڈیل کی ہے،شبانہ اعظمی

ممبئی(جنگ ڈیسک) سینئر بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندرا فدناوس کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے ہنگامہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے قانون کے نفاذ کی بجائے مہاراشٹر نوینرمن کے ساتھ بروکر ڈیل کی ہے۔گزشتہ روز کرن جوہر نے پروڈیوسر گلڈٖ ایسوسی ایشن کے صدر مکیش بھٹ کے ہمراہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندافدناوس اور ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے جن کی پارٹی پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی مخالفت کررہی ہے، سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ بولی وڈ فلم پروڈیوسرزمستقبل میں پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کریں گے اور کرن جوہر فلم کے شروع میں اڑی حملے کے شہیدوں سے عقیدت کا اظہار کریں گے۔،مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات سے قبل مکیش بھٹ اور دھرما پروڈکشنز جنہوں نے فلم اے دل ہے مشکل بنائی ہے، نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی جنہوں نے فلم کی بآسانی ریلیز کی یقین دہانی کروائی تھی۔اے دل ہے مشکل میں فواد خان کے علاوہ بولی وڈ کے اسٹارز رنبیر کپور، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں،فلم 28اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین