• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر یورپ کا پہلا کنونشن 29اکتوبر کوڈنمارک میں ہوگا

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر یورپ کا پہلا کنونشن 29 اکتوبر کوجبکہ انٹرنیشنل کانفرنس کشمیر 30اکتوبر کو ڈنمارک میں منعقد ہو گی،کنونشن میں یورپ کے مختلف ممالک سے قائدین اور رہنمائوں پر مشتمل وفود شرکت کریں گے۔کنونشن میں تنظیمی امور، مختلف ممالک میں کام کا جائزہ اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مختلف پہلوں پر غورکیا جائے گااور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔کانفرنس سے غلام محمد صفی، کشمیری امریکن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی ،تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کے قائدین خطاب کریں گے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپین سطح کا یہ پہلا کنونشن ہے اور یورپ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کی پشت پر کھڑا کرنےاور مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میںمددگار ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاعالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات اور بھارت کی دہشت گردی پر مرکوز کرانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی پالیمنٹیرین کو حالات سے آگا ہ رکھا جائے گا تاکہ وہ اپنی اپنی حکومتوں پر دبائو ڈال سکیں وہ بھارت کو مجبورکریں کہ وہ اپنے وعدوں اور عالمی معاہدوں کی پاسداری کرے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کےجو حالات ہیں انہیں دنیا کے سامنے پیش کر کے بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔انٹرنیشنل کشمیر کانفرس کا انعقاد وقت کی اہم ضروت ہے بھارت خطے میں جنگ کے حالات پیدا کر رہا ہے اور انٹر نیشنل کمیونٹی کو اس جانب توجہ مبذول کرا نا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین