• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہیں رو کنا قابل مذمت ہے،اراکین اسمبلی متحدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے حق پرست اراکین اسمبلی نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ہائوس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی کئی ماہ سے عدم ادائیگی اور انسانی مسیحائوں کو کرب میں مبتلا کرنے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ کے سرکاری محکموں میں ڈاکٹروں اور افسران اور ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا عمل ہزاروں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناح اسپتال اور عباسی شہید کے بعد کے ایم ڈی سی میں کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیلئے میئر کراچی کو براہ راست فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ وہ عباسی اور کے ایم ڈی سی کے ہائوس جاب افسروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں اور افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات کو مزید الجھانے سے گریز کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی تعصب کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔
تازہ ترین