• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کرنا ہوں گی،وزیر تعلیم

سکھر (بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ بچے معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں ۔ وہ سکھر آئی بی اے میں ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہیڈماسٹروں کے لیے14دن کے تربیتی پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ چھوٹے بچے جو ملک اور قوم کے معمار ہے ان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے ہم سب کو اپنے بچوں کی طرح شاگردوں کو معیاری تعلیم بہترتربیت دینے کی ضرورت ہے ۔تقریب میں بتایا گیا کہ سکھر آئی بی اے کے ایگزیکٹوڈیولپمنٹ سینٹر (اے ڈی سی) کے ذریعے طے شدہ تربیتی پروگرام کے تحت ہیڈ ماسٹروں کی تربیت کی جائے گی اور14دنوں کے اس تربیتی پروگرام میں انتظامی تعلیمی مواد کے ذریعے ہیڈماسٹروں کو اسکولوں کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے 600 ہیڈماستروں کو تربیت دی جائیگی ۔ پہلی تربیتی کلاس کی تعداد 35اساتذہ پر مشتمل ہوگی جس میں ہیڈ ماسٹروں کو انتظامی ، تعلیمی اور بچوں کو پڑھانے کے طریقے سکھائے جائیں گے۔
تازہ ترین