• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی جامعہ اردو ،سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے اشتراک سے بین الکلیاتی تقریری مقابلے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردوسوشل اسٹوڈنٹس فورم اور پیام پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ بین الکلیاتی تقریری مقابلےہوئےمہمان خصوصی چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد تھے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے صدر امین میمن نے صدارتی خطبہ پیش کیا اس موقع پرآزاد بن حیدر ،سید خالد شاہ،سید حسنین رضوی ،اقبال یوسف ،کیپٹن ایم ضیاء عالم نے بھی خطاب کیا۔تقریری مقابلے کا آغاز قاری محمد ادریس نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔اس تقریب میں منصفین ڈاکٹر افضال احمد،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد اور قمر فاطمہ کے مطابق اسکولوں میں اول اقصیٰ زیب،دوم عائشہ کنول اور سوم علی شاہ افتخار جبکہ کالجوں میں ارم سحر اول، عمار عباس دوم اور سنبل افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر فورم کی جانب سے ممتاز شخصیات اور فورم کے اراکین میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے جبکہ فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان کو سووینئر پیش کیا گیا۔
تازہ ترین