• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کا اہم اجلاس 24اکتوبر سے27اکتوبر تک منعقد ہوگا

بیجنگ (ایجنسیاں )چین کی کامیابی کا دارومدار چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی) کی قیادت اور ملک کی بنیاد میں سی پی سی کی قیادت سےمنسلک رہنے اور بہتری لانے میں ہے ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا اٹھارواں چھٹا مکمل اجلاس 24سے27اکتوبر منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے اندر سیاسی زندگی اور بین الپارٹی نگرانی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیشن میں سی پی سی کی گورننس میں اہم مسائل پر غوروخوص اور پارٹی کی تعمیر کے لئے سٹریٹجک منصوبوں کی تدوین شامل ہے ۔  2012میں سی پی سی کی اٹھارویں قومی کانگریس کے بعد سے سی پی سی کی قیادت نے وعدہ کیا ہے کہ جامع اور سخت پارٹی گورننس کو بلا جھجک فروغ دیا جائے گا جس میں بیوروکریٹس اور بے جا اصراف، مرکزی اور مقامی حکومتوں کے معائنوں کے خلاف ”8نکاتی رہنما “ اور حکام اور عوام کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لئے شروع کی جانے والی ”ماس لائن“مہم شامل ہے ۔ 2013سے ستمبر2016تک ڈسلپنری انسپیکٹروں نے ایک ملین سے زیادہ کیس دائر کئے ہیں اور ایک ملین سے زیادہ عوام کو سزائیں دی گئی ہیں ۔ ان تمام اقدامات نے پارٹی اور حکومتوں کے ورک سٹائل کو بہت بہتر بنانے میں مدد دی ہے اور عوام کی زبردست اعتماد اور حمایت حاصل کی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی بین الپارٹی نگرانی ریگولیشن کا بھی جائزہ لے گی تاکہ ایسی سائنٹفک اور موثر نگرانی فراہم کی جائے جو پارٹی کے اندر پولیٹکل لائف کے بارے ضابطے کے ساتھ ٹھوس حمایت کے طور پر بھی کام دے ۔ بین الپارٹی نگرانی کو بہتر بنانا کسی مارکس پولیٹکل پارٹی کی ضرورت ہے اور بین الپارٹی نگرانی سخت پارٹی گورننس کے لئے طاقتور ضمانت فراہم کرنے کے لئے دوسرے علاقوں سے نگرانی حاصل کرے گی ۔ اجلاس میںچین کی کمیونسٹ پارٹی کے400 اعلیٰ اراکین شرکت کر رہے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق اِس اجلاس میں پارٹی میں نظم و ضبط کی صورت حال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس کو پارٹی کارکن ’سِکستھ پلینَم‘ (Sixth Plenum) قرار دے رہے ہیں، جس میں پارٹی عہدیداروں کے مطابق پارٹی کے تشخص میں واضح تبدیلی کا امکان ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ملکی صدر شی جن پنگ بھی اجلاس میں کئی نئے اقدامات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ یہ چار روزہ پارٹی اجلاس چینی تاریخ پر کئی قسم کے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
تازہ ترین