• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہری کی پاکستان کی کانگڑہ جیل میں موجودگی کا الزام ،بھارتی ہائی کمیشن کا پاکستانی حکومت کو مراسلہ

لاہور(امداد حسین بھٹی  )انڈیا میں 31سال سے لاپتہ بھارتی شہری کی پاکستانی جیل میں موجودگی کا الزام لگاتے ہوئےبھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستانی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔معلوم ہوا ہے کہ بھارتی شہری گورنگا  پادھی  Gauranga Padhee جو  کرناٹک کے گائوں بلاشہور کا رہائشی ہے، 1975ء میں محنت مزدوری کرنے ہماچل پردیش گیا۔1985ء  کے بعد اس کا رابطہ اپنے گھر والوں سے منقطع ہو گیا جس پر اس کے گھر والوں نے گورنگا کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر بھی ہماچل پردیش میں درج کرائی ۔ چند ماہ قبل گورنگا کی اہلیہ پن کجینی نے جو کہ بیوہ کے طور پر زندگی گزار رہی تھی بھارتی حکام  کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے ایک خط لکھا ہے کہ وہ زندہ ہے اور پاکستان کی کانگڑہ جیل میں ہے۔جس پر ہائی کمیشن آف انڈیا نے بغیر تحقیق کے پاکستانی حکام کو مراسلہ نمبر آئی ایس ایل/سی او این ایس/ 411/06/15لکھ دیا کہ لاپتہ انڈین شہری پاکستان کی کانگڑہ   Kangraجیل میں قیدہے۔ حالانکہ پاکستان میں  اس  نام کی کوئی جیل نہیں ہے ۔ انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش کا ایک ضلع کانگڑہ ہے  جہاں جیل بھی ہے ۔   پاکستان میں ا س نام کی کوئی جیل  نہ ہونے کے باوجود انڈین حکام نے پاکستانی حکام کو نہ صرف مراسلہ لکھ دیا بلکہ مذکورہ قیدی سے ملاقات کے لئے قونصلر رسا ئی بھی مانگ لی ہے، دوسری جانب وزارت خارجہ اسلام آباد نے انڈین حکام سے اس بات کی وضاحت طلب کرنے کی بجائے تمام صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا کہ اگر پاکستان کے کسی صوبے کی جیل میں مذکورہ قیدی ہے تو وزارت خارجہ اسلام آباد کو آگاہ کیا جائے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے ا ٓئی جی جیل خانہ جات  پنجاب کو مراسلہ نمبر ایس او/جوڈیشل تھری/9-5/50/16 لکھا ہے کہ اگر پنجاب کی کسی جیل میں مذکورہ بھارتی قیدی ہے تو  پنجاب حکومت کو آگاہ کیا جا ئے۔  معلوم ہو اہے کہ پنجاب میں اس نام کا کوئی  بھارتی شہری قید نہیں ہے۔
تازہ ترین