• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کہا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص کو موجودہ دور میں جائز طریقے سے بے تحاشا دولت کمانی ہے تو وہ ڈاکٹر بن کر اپنا شوق پورا کر سکتا ہے۔ اگرچہ استثنیٰ ہر جگہ ہوتا ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر ڈاکٹروں نے اپنے پیشے کو خدمت کی بجائے دولت کے آسان حصول کا ایک ذریعہ بنا لیا ہے۔ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ بن چکا ہے کہ جو ڈاکٹر جس مرض کے علاج پر جتنی زیادہ قدرت رکھتا ہے اس نے اپنی فیس اتنی ہی زیادہ رکھی ہوتی ہے تاکہ کوئی غریب آدمی اس کے پاس بھی نہ پھٹک سکے شاید یہی وجہ ہے کہ آج ڈاکٹروں پر طرح طرح سے طنز کیا جا رہاہے۔ ڈاکٹرز حضرات کو چاہئے کہ وہ اپنی فیسیں معقول رکھیں تاکہ عام آدمی کو بھی ان تک دسترس ہو سکے۔ حکومت کو بھی ڈاکٹر حضرات کی فیسوں کے حوالے سے کوئی قانون بنانا چاہئے تاکہ غریب عوام کا بھلا ہو سکے ۔
(شیخ محمد ہاشم)
(joac.hashim@gmail.com)

.
تازہ ترین