• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں عدم پیشی پر ڈی سی کے خلاف کارروائی کی سفارش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کو سندھ اسمبلی کی بلڈنگ کمیٹی روم نمبر1میں ہوا ، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضا جلبانی نے کی ۔ اجلاس میں ضلع سانگھڑ کے مالی سال 2010-11 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جانا تھا ، تاہم ضلع سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر اجلاس میں حاضر نہیں ہوئے ، جس کے باعث کمیٹی کے چیئرمین نے اجلاس ملتوی کر دیا ، کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضا جلبانی نے واضح کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی جانب سے کمیٹی کے اجلاس میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے اجلاس میں پیش نہ ہونے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا ہے کہ ضلع سانگھڑ میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ، جس کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکا  ۔  
تازہ ترین