• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجر نالے کمسن بچہ ڈوب گیا،تفصیلات کے مطابق گلبہار تھانے کی حدود حاجی مرید گوٹھ میں 6سالہ بچہ گجر نالے میں گر کر ڈوب گیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسیکو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈوبنے والے بچے کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کئی گھنٹے گذرجانے کے با وجود بچہ نہیں مل سکا  پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچے کا نام 6سالہ فیضان اکبر ولد اکبر ہے اور اہل خانہ نے بتایا کہ نالے کےقریب کھیل رہا تھا کہ پاؤن پھسل جانے کے سبب نالے میں جاگر ا ۔
تازہ ترین