• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال حسین خان پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی مجلس عاملہ کے چیئرمین منتخب

ویانا(نمائندہ جنگ)پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی جنرل میٹنگ صدر ندیم خان کی زیر صدارت 22ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میںمنعقد کی گئی جس میں لالہ محمد حسین خان کومتفقہ طور پر مجلس عاملہ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ۔ میٹنگ میں نائب صدر غلام مصطفی بلوچ،جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل ،فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ کے علاوہ مجلس عاملہ کے ممبران امجد بھٹی ،شفات احمد، علی شرافت، خواجہ نسیم ،ریاست علی ، ارشد باجوہ، ملک امین اعوان ،عمران مغل ،ملک خلیل ،علی زوالفقار،سہیل اصغر باجوہ، لالہ محمدحسین خان، علی صاحب، عاطف ودیگر نے شرکت کی ۔میٹنگ کا آغاز امجد بھٹی کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔میٹنگ میں مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر لالہ محمد حسین خان کو مجلس عاملہ کا چیرمین منتخب کیا اور علی عمران مغل کو تنظیم کی ویب سائٹ پر کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔میٹنگ میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کے قونصلر سہیل افضل نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تنظیم کی افتتاحی تقریب میں تنظیم کے ممبران اور مجلس عاملہ کے ارکان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔انہوںنے کہا کہ آج آپ لوگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے ہیں اس سے آپ لوگوں کی طاقت میں اضافہ ہوگا اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ سب ایک ساتھ بیٹھے ہیں ۔
تازہ ترین