• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پولیس ٹریننگ کیمپ میں دہشت گرد داخل، فائرنگ، دھماکے،30 سے زائد اہلکار شہید، وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ (نمائندہ جنگ / جنگ نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں 6دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کردیا ، فائرنگ اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 30سے زائد اہلکارشہید 116سے زائد زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی اداروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو ہلاک کرکے200سے زائد یرغمالیوںکو بازیاب کروالیا، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچاکر شہربھر کےمراکز صحت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ابتدائی اطلاعات کےمطابق گزشتہ رات مسلح افراد پولیس ٹریننگ سینٹر کے ہاسٹل میںداخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ شروع کردی، آئی ایس پی آر کے مطابق ہاسٹل پر 4سے 6دہشتگردوںنے حملہ کیا،واقعے کے بعدایف سی اور پولیس کی بھاری نفری پولیس ٹریننگ سینٹر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جوابی کارروائی کی، رات گئے تک ایک حملہ آور کی جانب سے خود کو دھماکے سے اڑانے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ملیں، اس دوران کریکر بم دھماکوں کے نتیجے میں آگ بھی بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کےلیے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بلایا گیا،دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہےکہ دہشتگردوں کو شہر میں کارروائی کا موقع نہیں ملا تو یہاں کارروائی کی، ہر حال میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔ادھر وزیر اعظم نے زیر تربیت اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کرنے کاحکم جار ی کیا۔
تازہ ترین