• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکنگ بائونڈری پر رات بھر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہید، پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب

سیالکوٹ (ایجنسیاں)بھارت نے ورکنگ بائونڈری پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ڈیڑھ سالہ بچی سمیت دو پاکستانیوں کو شہید کر دیا،فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا،پنجاب رینجرزنے منہ توڑجواب دیا، جبکہ بھارت نے پاک رینجرزکی جوابی کارروائی میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کااعتراف کیاہے۔ہڑپال‘ پکھلیاں اور چاروا سیکٹرز میں بلا اشتعال شیلنگ اور فائرنگ کی گئی‘پاکستان نے ملٹری آبزرور گروپ کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا،آئی ایس پی آرکے مطابق ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں جنگلورہ گائوں کا رہائشی محمد لطیف اور ایک ڈیڑھ سالہ بچی ہانیہ شہید جبکہ7 افراد زخمی ہو گئے-بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ شب ہڑپال‘ پکھلیاں اور چاروا سیکٹرز میں بلا اشتعال شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان رینجرز پنجاب نے منہ توڑ جواب دیا-فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا-زخمیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیاگیا ہے-اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے ملحقہ سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے ، بھارتی سکیورٹی فورسز نے سینکڑوں کی تعداد میں مارٹر گولے بھی برسائے ہیں، پنجاب رینجرز بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ، بھارتی فائرنگ وگولہ باری پنجاب رینجرز کی پوسٹوں کے علاوہ ورکنگ بائونڈری پر واقع پاکستانی دیہات چپراڑ ، صالح پور ، لونی ، باجڑی گڑی ، نندپور ، ہرپال، چاروا ، چاروا اور دیگر دیہات پر کی گئی اور پاکستانی دیہاتوں میں مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں، ورکنگ بائونڈری پر واقع پاکستانی دیہات چپراڑ کے رہائشی فہیم بھٹی کے مطابق مقامی لوگوں کے جذبے پاکستان کیلئے بلند ہیں اوروہ بھارتی جارحیت کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
تازہ ترین