• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں وال چاکنگ پر پابندی کے باوجود ایم کیو ایم لندن گروپ کی جانب سے ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق متحدہ لندن گروپ کے کارکنوں نے پیر ومنگل کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں جن میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے رضویہ ،گلبہار ،نیو کراچی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا اور کورنگی ڈسٹرکٹ کے علاقے لانڈھی ،کورنگی ،شاہ فیصل کالونی،الفلاح،قائد آباد سمیت دیگر علاقوں میں بانی کے حق میں وال چاکنگ کی ہے، جس میں متحدہ پاکستان کے اراکین استعفی دیں ،قائد صرف الطاف حسین،استعفی نہ دینے والے غدار ہیں ،کراچی صرف الطاف حسین کا ہے،تحریر کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین