• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کی فعالیت میں بیوروکریسی رکاوٹ ہے‘نوابزادہ بزیر مری

کوئٹہ(پ ر) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کوہلو نوابزادہ بزیر مری نے کہاہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی میں بیوروکریسی رکاوٹ ہے جس کے باعث مسائل حل نہیں ہورہے بلدیاتی نمائندے بے اختیار اور فنڈز سے محروم ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنےکوہلو کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے نوابزادہ بزیر مری نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی فعالیت کیلئے نمائندوں کو بااختیار اور فنڈز فراہم کرنا ناگزیر ہے مگرافسوس اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کے باعث لوگوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ رہےہیں اگر بروقت نمائندوں کو بااختیار بنادیاجاتاآج نہ صرف مسائل میں کمی آتی بلکہ لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوتا۔
تازہ ترین