• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری ہم خیال پارلیمانی لابی کا کمیٹی روم میں اجلاس

لندن(جنگ نیوز) کشمیری نژاد برطانویوں کے ہم خیال سیاسی گروپوں کی جانب سے تشکیل دی گئی پارلیمانی لابی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت برنلے سے رکن پارلیمنٹ جولی کوپر نے کی۔ جے کے لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور لابی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس معاملے پر لابی برطانیہ میں بہت سی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور کارکنان کے گروپ بین الاقوامی سطح پربہت کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔اس صورتحال کے باعث ایسے لوگوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے جو برطانوی پارلیمنٹرینز اور برطانوی مرکزی سیاسی جماعتوں کے ہمراہ قرار داد پرکام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لابی میں جے کے ایل ایف ،کشمیر فریڈم موومٹ ، برٹش کشمیری ویمن کونسل ، ڈیموکریٹک ، فریڈم پارٹی گروپس اورکارکنان شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک ناقابل تقسیم عملداری ہے جو کہ 15اگست 1948کو وجود میں آگئی تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی جولی کوپرنے کہا کہ کشمیری اپنی ریاست کے مالک ہیں اور ایک آزاد انہ و منصفانہ طورپر ان کا فیصلہ بین الاقوامی برادری کے لئے قابل قبول ہوگا۔ اس موقع پر کشمیری کارکنان نے جے کے ایل ایف رہنما یاسین ملک بشمول جے کے ایل ایف رہنماعظمت خان،ڈی ایف پی ارشد ملک، کے ایف ایم غلام حسین، کے ڈبلیو سی چیئر رانا شیخ نذیر، جے کے ایل سی کے نجیب افسر اور دوسروں کی خرابی صحت پرتشویش کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین