• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کئے گئے آپریشن میں مزید کئی مکانوں کو تجارتی سر گر میوں پر سر بمہر کر دیا ۔جن مکا نوں کو سر بمہر کیا گیا ان میں ہائوس نمبر 103سٹریٹ 66سیکٹر ایف الیون فور ( آئی ٹی آفس ) ،ہائوس نمبر 236سٹریٹ 18سیکٹر ایف ٹین ٹو ( ہا سٹل )،ہائوس نمبر ایک ،سٹریٹ 28سیکٹر ایف سکس ون ( گیسٹ ہائوس)،ہا ئوس نمبر 42سٹریٹ 36سیکٹر ایف سکس ون ( گیسٹ ہائوس) ، ہا ئوس نمبر 18سٹریٹ 30سیکٹر ایف سکس ون ( گیسٹ ہائوس ) ، ہا ئوس نمبر 279سٹریٹ نمبر تین جی ایٹ ٹو ،ہا ئوس نمبر 568سٹریٹ 78سیکٹر جی ایٹ ون ،ہا ئوس نمبر 213سٹریٹ 67سٹر یٹ 67جی ایٹ ون ،ہائوس نمبر 65سٹر یٹ 56جی نائن فور اور ہائوس نمبر 236سٹر یٹ 18سیکٹر ایف ٹین ٹو شامل ہیں۔
تازہ ترین