• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
"ہم نے ایک ایرانی بلی پالی تھی۔
سفید رنگ، لمبے لمبے بال، چپٹا منہ،
دل موہ لینے والی مسکراہٹ۔
میرے بچوں کو بہت پسند تھی۔
ہر وقت گود میں اٹھائے پھرتے۔"
میں نے اپنے کزن کو بتایا۔
وہ متجسس نظر آنے لگا۔
اسے بلیاں پالنے کا شوق ہے۔
اس نے بے چین ہوکر کہا،
"ایرانی بلیاں خوب صورت ہوتی ہیں
اس لیے بہت مشکل سے ملتی ہیں
اور مہنگی بھی ہوتی ہیں۔
تمہاری بلی کہاں گئی؟"
میں نے منہ بناکر کہا،
"بلی ہماری ہدایات نہیں سمجھتی تھی۔
میں نے اپنے دوست عثمان قاضی کو دے دی۔
انھیں فارسی آتی ہے۔"
تازہ ترین