• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمد کردہ پھلوں اورسبزیوں کےکنٹینرزکو چھوڑا جائے،حیدرآباد چیمبر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمداکرم انصاری،سکندر علی راجپوت، دولت رام اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے بیان میںمطالبہ کیاہے کہ بندرگاہ پر روکے گئے چین اور دوسرے مما لک سے درآمد کردہ پھلوں اور سبزیوں کے سیکڑوں کنٹینرزکو چھوڑا جائے کیونکہ درآمد کردہ پھلوں وغیرہ کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پلانٹ پر وٹیکشن کے حکام نے درآمدی پر مٹ بند کر رکھے ہیں اور درآمد کردہ کنسائنمنٹس پر 10 ہزار تک جرمانہ لے کر کنٹینر چھوڑ دیئے جاتے تھے۔ لیکن 22نومبر سے اچانک کوئی ایس او آرجاری کرکے تمام کنٹینر بند رگاہ پر روکنے کے باعث پھل اور سبزیاں خراب ہو رہی ہیں اور تاجروں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔رابطہ کرنے کے باوجود افسران حل نکالنے کو تیار نظر نہیں آتے۔
تازہ ترین