• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین، غیر حاضر ملازمین کو طلب کرنے پر سی ایم او تبدیل

بدین(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی بدین میں سیاسی بنیادوں پر خاکروب اور دیگر  دیگر شعبوں میں بھرتی کئے جانے والے بااثر افراد کو ڈیوٹیوں پر طلب کرنا جرم بن گیا جس کی پاداش میں چیف میونسپل آفیسر پیر واحد بخش کا تبادلہ کرا دیا گیا ہے اس سلسلے میں پیر واحد بخش نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بدین کے کچے علاقوں اور رہائشی آبادیوں کا دورہ کیا جہاں گندگی کے ڈھیر لگے تھے اور انہیں اٹھانے والا کوئی نہ تھا انہوں نے کہا کہ بااثر افراد نے سرکاری پلاٹوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے جو میونسپل کمیٹی کی حدود میں آتے ہیں چھان بین پر یہ بھی پتہ چلا کہ ایسے ملازمین کی بڑی تعداد ہے جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور اپنا کام کرنے کو تیار نہیں جس پر انہوں نے ان ملازمین کو فوری طور کام پر حاضر ہونے اور اپنا کام کرنے کی ہدایات کیں جو بااثر افراد کو پسند نہ آئی اور اسکی پاداش میں انکا جبری تبادلہ کرا دیا گیا ہے واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی بدین میں تقریباً دو سو پچاس سے زائد صفائی کا عملہ تعینات ہے مگر عملی طور پر چند افراد ہی صفائی کا کام کرتے کھائی دیتے ہیں۔
تازہ ترین