• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن امان کی بہتر صورتحال ا چھی حکمت عملی کا نتیجہ ہے

ٹھل(نامہ نگار)تین تحصیلوں گڑہی خیرو،ٹھل اور جیکب آباد پر مشتمل ضلع جیکب آباد جو کچھ عرصہ قبل دھشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے بہترین ٹھکانہ تھا کیونکہ ضلع جیکب آباد سندھ کابلوچستان سے ملنے والا آخری ضلع ہے جس کے باعث جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے بعد آسانی سے صوبائی سرحد عبورکر کے بلوچستان پہنچ جاتے تھے جہاں ان کو پکڑنا سندھ پولیس کیلئے مشکل تھا ایس ایس پی جیکب آباد نے مضبوط حکمت عملی کے تحت صوبائی سرحد پر سخت حفاظتی تدابیر اپنائیں اور جرائم پیشہ افراد کی نقل وَحرکت پر توجہ دی ٹھل کی حدود میں بد امنی کا یہ عالم تھا کہ آئے د ن ریلوے ٹریک پر بم دھماکے اور اغوا برائے تاوان روایت بن گئے تھے جس کو روکنے میں ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے مہارت اور مضبوط ٹیم ورک کے ہمراہ ان پر کنٹرول کر لیا ،ضلع بھر میں محرم الحرام سے لیکر چہلم تک کوئی ناکوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا جس کے باعث ضلع کی عوام میں بڑی خوشی پائی جاتی ہے ۔ٹھل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ساجد ضلع کی عوام کیلئے اپنی جان کی پروا کئے بغیر کام کر رہے ہیں جس کیلئے ہمارا تعاون اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔
تازہ ترین