• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے لاءکالجزیونیورسٹیز کی ملی بھگت سے ڈگریاں بانٹ رہے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے لاءکالجز، اکیڈمیاں اور ٹیوشن سنٹر زیونیورسٹیوں کے ساتھ ملی بھگت سے قانون کی ڈگریاں بانٹ رہے ہیں، عدالت عالیہ لاہور کے فل بنچ میں زیر سماعت ایک کیس میں ایسی اکیڈمیوں اور ٹیوشن سنٹرز کے تدارک کےلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار لمز  کے سکول آف لاءمیں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جسٹس محمد یاور علی، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس عابد عزیز شیخ اور دیگر جج صاحبان کے علاوہ جسٹس (ر) فضل کریم ، چیف جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی،  چیف جسٹس(ر) جواد ایس خواجہ ،سینئر وکلا ایس ایم ظفر، عابد حسن منٹو، حامد خان بھی موجود تھے۔ سید منصور علی شاہ نے کہا شفافیت اور میرٹ اداروں کی بقاءکے ضامن ہوتے ہیں، عدلیہ میں شفافیت کےلئے اصلاحات لائی گئی ہیں، کوئی بھی کیس کسی کی مرضی سے کسی جج کے پاس نہیں لگتا، عدالت عالیہ لاہور کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کےلئے ایس ایم ایس سروس، سہولت سنٹر، لاہور ہائی کورٹ ایپلیکیشن اور جدید ترین آٹومیشن سسٹم لایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ میں لاکھوں کی تعداد میں مقدمات زیر التواءہیں۔
تازہ ترین