• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامی صورتحال میں بروقت علاج ،ایل جی نے فلیٹ پینل ڈسپلے متعارف کرادیئے

ملتان(پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے صحت عامہ کے ماہرین کو درست اور ہنگامی صورتحال میں بروقت علاج کیلئے فلیٹ پینل ڈسپلے متعارف کرادیئے ہیں،یہ خصوصی ڈسپلے کلینکل اور سرجیکل مانیٹرز ہیں جن کی بدولت ڈاکٹرز اور سرجنز کو اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی، نئے مانیٹرز اور جدید ریڈیوگرافی ڈیوائس کو شکاگو میں ریڈیالوجی سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ اجلاس میں سامنے لایا جارہا ہے،ایل جی کے 8 ایم پی کلینکل ریویو مانیٹر 27 انچ کا آئی پی ایس مانیٹر ہے جس میں 3840 ایکس 2160 پکسلز کی سہولت ہے جس کی بدولت ہسپتال کے سٹاف کو زیادہ مہارت کے ساتھ روانی سے بیک وقت کئی کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے،اسی طرح ایل جی کے 8 ایم پی سرجیکل مانیٹر کو آپریشن تھیٹر میں مختلف جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے، بالخصوص سرجنز کو چھوٹے آپریشنز سے بھرپور فائدہ پہنچے گا ،کمپنی کا کہنا ہے کہ ایل جی کے سب سے منفرد 8ایم پی یو ایچ ڈی پینل سے ڈاکٹروں کو تکنیکی طور پر پیچیدہ آپریشنز میں مدد ملتی ہے اور مانیٹر کی آئی پی ایس ٹیکنالوجی کی بدولت مختلف میڈیکل ماہرین مختلف زاویوں سے ملاحظہ کرسکتے ہیں، آر ایس این اے برائے 2016 کے سالانہ اجلاس میں ڈیجیٹلائیزڈ ایکس رے ڈیٹکٹر 16 بٹ امیج پروسیسنگ صلاحیت کے ساتھ اعلیٰ معیار کے ریڈیوگرافی امیجز چند سیکنڈز میں تیار کرتے ہیں جس میں ایک پکسل کے پچ رینج 127 مائیکرومیٹرز ہے،ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے بتایاایل جی کی نئی میڈیکل امیجنگ ڈیوائسز پہلی بار آر ایس این اے 2016 کے سالانہ اجتماع میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں جو 2 دسمبر کو شروع ہوگی، اس کے بعد انہیں اہم مارکیٹوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
تازہ ترین