• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت حج و عمرہ کی ادائیگی ہے:قاری احمد میاں نقشبندی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ربیع اول حضورؐ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیر علی حسین شاہ نے انجمن فدایان مصطفے ٰملتان کے ضلعی صدر ملک عمران یوسف کی عمرہ کی روانگی کے سلسلے میں منعقدہ محفل نعت سے خطاب کے دوران کیا، قاری احمد میاں نقشبندی نے کہا کہ دنیا کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت حج و عمرہ کی ادائیگی ہے سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویرالحسن گیلانی ، مفتی غلام مصطفے ٰرضوی ، ملک یوسف ، اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عمر دین ، حافظ ظفر قریشی ، شیخ عبدالحمید قادری ، مختیار احمد راٹھور ، ڈاکٹر عبدالحمید گل ، ڈاکٹر منظور حسین ، راشد مبین ، اقبال عادل ، قاعی ہاشم سعیدی ،سمیت معززین شہر نے شرکت کی۔
تازہ ترین