• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں کے کارندوں، بھتہ خور سمیت 23 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی  میں 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان رینجرز میجر قمبر رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں دو کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی، ایک القاعدہ برصغیر ، جبکہ2کا تعلق جئے سندھ محاذ سے ہے جبکہ 6بھتہ خور ، چار ایرانی ڈیزل اسمگلر ، دو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانی اور دو اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور اسمگل کیے گئے ایرانی ڈیزل سے بھرے ڈرم بھی برآمد ہوئے ہیں،علاوہ ازیںمومن آباد پولیس نے لیاری گینگسٹر عبدالحفیظ عرف بلو کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل علاقے میں ایک نوجوان کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھا، سی ٹی ڈی آپریشن ون نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان قاری عابد، قاری نذیر معاویہ اور زبیر اشفاق کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو تیس بور اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔
تازہ ترین