• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں پاکستانی نژاد طالبعلم پر 2افراد کا وحشیانہ تشدد

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں پاکستانی نژاد طالب علم نوح ربانی کو 2 افراد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔کینڈا کے شہر ہملٹن میں 15 سالہ پاکستانی نژاد طالب علم نوح ربانی کو 2 افراد نے بیس بال کے بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوح ربانی شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق ربانی اپنے گھر سے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ اچانک ایک گاڑی میں سے 2 افراد اترے اور انہوں نے نوح ربانی کو بیس بال کے بیٹ سے بری طرح مارا اور اس کا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔وح کے اہل خانہ کے مطابق اس وقت وہ انتہائی نگہداشت میں ہے اور اس کے سر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی ربانی کو نہ صرف بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے کہ بلکہ اس کے جسم کا دایاں حصہ بھی کام نہیں کررہا ۔
تازہ ترین