• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنے کلچر کے فروغ کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہوگی، ڈاکٹر قاسم بگھیو

کراچی (اختر سعیدی/اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر قاسم بگھیو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کلچر کو آگے بڑھانے کے لیے عمل جدوجہد کرنی ہوگی، لوگ مرجاتے ہیں، ثقافتیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کی عالمی اردو کانفرنس کے دوران ’’پاکستانی زبانیں اور قومی یک جہتی‘‘ کے موضوع پر  صدارتی خطاب میں کیا جس کی نظامت، جامی چانڈیو نے کی، دیگر مقررین میں سید مظہر جمیل، ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر فہمیدہ حسین، ڈاکٹر نذیرتبسم، احمد فواد، ڈاکٹر صغریٰ صدف، رمضان بلوچ اور گل حسن کلتمی شامل تھے، سید مظہر جمیل نے کہا کہ اردو کے علاوہ پاکستان میں بولی جانے والی دوسری زبانیں بھی اپنی قوت کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہیں، دوسری زبانیں ترقی کریں گی تو اردو کا گراف بھی بلند ہوگا، پاکستان کی تمام زبانوں کا احترام ضروری ہے، ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ زبانیں، تہذیب کا حصہ ہوا کرتی ہیں، ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت سے جڑا رہنا چاہیے، ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا کہ تمام پاکستانی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ ملنا چاہیے، ڈاکٹر نذیرتبسم نے کہا کہ زبانوں کو مرنے سے بچانا، تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے ۔ 
تازہ ترین