• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر قونصل ہال میں 9دسمبر کو قرآن خوانی اور محفل نعت ہوگی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ)قونصل جنرل مانچسٹر ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا ہے کہ میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں 9دسمبر کو قونصل ہال میں قرآن خوانی اور محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا ۔محفل نعت میں پاکستان وبرطانیہ کے معروف ثناخواں شرکت کریں گے۔نعت ایسوسی ایشن برطانیہ کے چیئرمین قاری جاوید اختر چشتی ،میاں طاہر نعیم سمیت مانچسٹر کے سیاسی وسماجی رہنمابھی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17دسمبر کو قونصل ہال میں اوپن ڈے کا اہتمام ہوگاجس میں بائونسی کیسل،چوڑیوں ، مہندی، ملبوسات اور کھانے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد کمیونٹی کو قونصل خانے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔
تازہ ترین