• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کی تربیت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پیر مزمل جماعتی

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل)پیرسید مزمل حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ نئی نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔سب سے پہلے والدین اپنی ذمہ داری قبول کریں کیونکہ بچہ کی پہلی درس گاہ اس کی ماں ہے۔ والدین دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو ٹائم دے۔ انتہاپسند تنظیمیں جن کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ ہمارے بچوں کو ورغلا کر دوسرے ممالک میںلے جاتی ہیں۔سیاسی و سماجی رہنما کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنی کمیونٹی کے نوجوانوں کو وقت دے اور انہیں بتایا جائےاسلام نے ہمیشہ بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت منزل میں عیدمیلادالنبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد نواز دلو، سید جاوید شاہ، الحاج محمود خان، سید عرفان، صوفی طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسند تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کی مکروہ سازش کررہی ہے۔ داعش جیسی تنظیموں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ خارجی لوگ ہے اپنے مقاصد کے لیے نوجوان لوگوں کو استعمال کرتے ہے۔ ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کو اسلام کاصحیح راستہ بتایا جائے تاکہ وہ غلط راستہ پر نہ جائے۔ ہدیہ نعت کے لیے صوفی طارق نے اپنے خصوصی آواز انداز حمد، نعت متقیت پیش کی۔ پاکستان کی ترقی وخوشی کے لیے دعائیں بھی کرائی گئیں۔
تازہ ترین