• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف وا قعات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 4 افراد ز خمی

شکارپور ،ڈگری (نامہ نگار ان) خانپور میں تھانہ فیضو کی حدود انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں گاؤں دل مراد منگی کا رہائشی موٹرسائیکل سوار سکندر جاں بحق جبکہ اس کا رشتےدار نور حسن منگی شدید زخمی ہوگیا۔دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا ۔ڈگری بلوچ کالونی کے نزدیک 2 موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔جس کے نتیجے میں منور خاص خیلی اور امجد خاص خیلی زخمی ہو گئے ۔دیہہ 161 کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل سلپ ہو گئی جس سے موٹرسائیکل سوار تییجو کولھی گرکر زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین