• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائم کے معاملے پر ٹرانسپورٹروں کی لڑائی،آدھا گھنٹہ ٹریفک جام رہی

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)ٹائم کے معاملے پر اسلام گڑھ میں ٹرانسپورٹروں کی لڑائی،آدھا گھنٹہ سے زائد ٹریفک جام رہی۔پولیس تھانہ اسلام گڑھ دونوں گروپوں کو تھانے لے گی ،آخری اطلاعات تک دونوں گروپوں میں مصالحت کی کوششیں جاری تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹائم کے معاملے پر اسلام گڑھ بازار میں ٹرانسپورٹروں کے دو گروہ آپس میں گھتم گھتا ہو گے جس سے آدھے گھنٹے تک اسلام گڑھ میں ٹریفک جام رہا تاہم پولیس تھانہ اسلام گڑھ دونوں فریقوں کو تھانے لے گی اور آخری اطلاعات دونوں گروپوں میں صلح کے لئے گفت وشنید جاری تھی۔
تازہ ترین