• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے عوام تبدیلی چا ہتے ہیں ، رہنما تحریک انصاف

باغ (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف خان محلہ کے رہنماحیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے  پاکستان کی ترقی کے لیے جو اقدامات کیے  وہ  قابل ستائش ہیں، عمران خان پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری مینڈیٹ حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کر دار ادا کر  سکتی  ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتا یا  کہ  عمران خان کے ویژن کو   آزاد کشمیر بھر تک پہنچایا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی عوام سابقہ اور موجودہ حکمرانوں سے تنگ ہیں اور وہ تبدیلی چا ہتے  ہیں تحریک انصاف آزاد کشمیر میں عوامی قوت بن چکی ہے ۔
تازہ ترین